جموں و کشمیر میں حکومت سازی کیلئے جاری غیر یقینی صورتحال کے درمیان نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج یہ بیان دے کر سیاسی پانسہ پھینک دیا کہ اگر بی جے پی نے پیشکش کی تو این سی اس کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے پر غور کر سکتی
ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ نے ریاسی ضلع کے کٹرا میں نامہ نگاروں سے کہا ’مفتی محمد سعید نے پہل کی تھی اور بی جے پی کے ساتھ اتحادی حکومت بنائی تھی۔
اب پی ڈی پی کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس اتحاد جاری رکھنا چاہتی ہے یا نہیں